ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم مودی بولے، کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری

وزیر اعظم مودی بولے، کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری

Thu, 28 Jun 2018 23:39:29    S.O. News Service

سنت کبیر،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی یوپی کے مگہر پہنچ کر سنت کبیر کی سمادھی کی زیارت کی اور پھر مزار پر جا کر چادر چڑھائی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے یہاں 24 کروڑ کی لاگت سے بننے والی کبیر اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنت کبیر کو سلام کیا اور حزب اختلاف پر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم مودی کی اس ریلی کو لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ سنت کبیر کی زمین پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مگہر آ کر دل کو سکون ملا۔ کبیر کی ساری زندگی سچ کی تلاش میں گزری۔ سنت کبیر دھول سے اٹھے تھے لیکن پیشانی کا چندن بن گئے۔ مہاتما کبیر نے ذات پات کا بندھن توڑا تھا ، وہ سب کے تھے اس لئے سب ان کے ہو گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سنت کبیر نے سماج کو صحیح سمت دکھائی۔ وہ ہندوستان کی روح کے شاعر تھے۔ کبیر نے ذات پات کا بھید بھاو ختم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کبیر سے جڑے تمام اداروں کی تعمیر ہو گی۔

مگہر میں وزیر اعظم نے اپوزیشن پارٹیوں پر بھی نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پارٹیوں کو شانتی اور ترقی نہیں بدامنی چاہئے۔ انہیں لگتا ہے کہ جتنا بدامنی کا وہ ماحول بنائیں گے ، اس سے اتنا ہی انہیں سیاسی فائدہ ہو گا۔ سچائی یہ ہے کہ ایسے لوگ زمین سے کٹ چکے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ عظیم شخصیتوں کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔ سماجواد اور بہوجن کی بات کرنے والوں کی اقتدار کے تئیں لالچ آپ دیکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا من بنگلے میں اٹکا ہوا ہے۔ ایسے لوگ زمین سے کٹ گئے ہیں۔ دو دن پہلے ملک میں ایمرجنسی کو 43 سال ہوئے ہیں۔ اقتدار کی لالچ ایسی چیز ہے کہ ایمرجنسی لگانے والے اور اس وقت ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والے ایک ساتھ آ گئے ہیں۔ یہ سماج نہیں، صرف اپنے اپنے کنبہ کا مفاد دیکھتے ہیں۔


Share: